Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آرام گھر کراس روڈ پر پولیس کی دہشت

آرام گھر کراس روڈ پر پولیس کی دہشت

ٹریفک میں خلل اندازی ، ہائی کورٹ اور کمشنر کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی

وحیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) سڑکوں پر پولیس کی تلاشی مہم و سرگرمیاں ٹرافک جام اور عوام میں خوف و دہشت کا سبب بن رہی ہے ۔ آئے دن تلاشی سڑکوں پر بے دریغ انداز میں پولیس کی جمعیت کی موجودگی سہولت کے بجائے تکالیف کی وجہ بن رہی ہے ۔ پولیس کی یہ کارروائی ایک طرف پولیس کی اعلی عہدیداروں کی پالیسی اور دوسری طرف عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کا سبب بن رہی ہے ۔ تاہم پولیس کو اس بات سے واقف کروانا یقیناً مشکل امر تصور کیا جارہا ہے ۔ چونکہ پولیس کہ ایک پیکٹ ( مورچہ ) کے سبب اس راستہ پر ایک تا دیڑھ کیلومیٹر تک ٹریفک جام کا مسئلہ بن جاتا ہے اور عوام میں خوف و دہشت پیدا ہوجاتی ہے ۔ ایسی ہی صورتحال آج سائبرآباد کے علاقہ شہر کے انتہائی اہم ترین چوراہے آرام گھر پر دیکھنے میں آئی ۔ رات کے وقت پولیس کی بھاری جمعیت نہ صرف ٹریفک جام بلکہ سارے علاقہ میں پریشانی کا سبب بنی ہوئی تھی ۔ لاء اینڈ آرڈر پولیس کی ان سرگرمیوں سے ود ٹریفک عملہ بھی پریشان ہے ۔ ایک طرف ٹریفک کو بحال کرنے میں توجہ مرکوز کی جاتی ہے تو دوسری طرف خود پولیس ہی مسئلہ اور تکلیف کا سبب بنتی ہے ۔ سڑکوں کے کنارے بیاریکٹ ڈالنے کے بجائے درمیان میں پولیس کی موجودگی اور گاڑیوں کو روکنے کا انداز و لہجہ عوام میں پولیس کی ساخ کو بگاڑ رہا ہے ۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ سے آنے اور جانے کیلئے آرام گھر راستہ سے گذرنا پڑتا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی اضلاع کو جوڑنے اور مال برداری کیلئے بھی اس چوراہے کا ا ستعمال کیا جاتا ہے ۔ اس لاحاظ سے اہم ترین اہمیت کے حامل اس چوراہے پر پولیس کی موجودگی سہولت بخش اور عوام کیلئے آسانی کا ذریعہ ہونی چاہئے ۔ بجائے اس کے پولیس کی موجودگی اور اقدامات عوام میں خوف و دہشت اور ٹریفک جام کی وجہ بن رہی ہے ۔ پولیس کے اعلی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے مسائل جو دن بہ دن تکلیف اور سنگین صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں ۔ اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں اور موثر اقدامات کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی اور عوام کو اطمینان بخش خدمات فراہم کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT