Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرا پیٹ میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

آرا پیٹ میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

مٹ پلی۔/23اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے قریبی موضع آرا پیٹ قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب سرلہ ونچہ ( سرسلہ ) کا متوطن چلا سومیا 60 سالہ روزگار کی تلاش میں چند دنوں قبل آراپیٹ مقام پر جھونپڑی ڈال کر نجومی کے پیشہ پر گذر بسر کررہا تھا کل دوپہر قومی شاہراہ عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار جو کورٹلہ کی سمت سے مٹ پلی آرہی تھی ٹکرا گئی جس پر چلاسومیا برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس کے اچانک حادثہ میں ہلاک ہوجانے پر خاندان بے سہارا ہوگیا۔ خاندان کے ارکان کی شکایت پر مقامی ایس آئی منڈلہ اشوک نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT