Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آرسنل کوشکست دے کر بارسلونا کوارٹر فائنل میں

آرسنل کوشکست دے کر بارسلونا کوارٹر فائنل میں

بارسلونا ۔ 17مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لیونل میسی ‘ نیمر اور لوئس سوریز سبھی نے گول بنائے جس کی بدولت بارسلونانے تنقیدوں کی زد میں موجود آرسنل کے خلاف چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں 5-1کی کامیابی حاصل کی اور گول 3-1تناسب کی بدولت کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ بارسلونا کیلئے پہلا گول نیمر نے اسکور کیا جس کے بعد آرسنل نے واپسی کرتے ہوئے محمد کے گول کی بدولت پہلے نصف مرحلے میں مقابلہ کو مساوی کرلیا تھا ۔ بعدازاں سوریز نے گول بناتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلائی۔ آرسنل کے خلاف اس کامیابی کی بدولت بارسلونانے مسلسل نویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مختلف ٹورنمنٹس میں اپنے ناقابل تسخیر موقف کو نہ صرف برقرار رکھابلکہ متواتر نویں سیزن میں وہ جمعہ کو کوارٹر فائنل مقابلہ کھیلے گی ۔ دوسری جانب آرسنل کیلئے 8مقابلوں میں صرف ایک کامیابی نے تمام امیدوں کو ختم کردیا ہے اور اسے متواتر چھٹے سیزن میں قطعی 16ٹیموں کے مرحلے سے ہی باہر ہونا پڑرہا ہے ۔ آرسنل نے فاکپ پر تقریباً دو سال اپنی کامیابی کی مہرثبت کی تھی اور سیزن کا کامیاب آغاز بھی کیا تھا ۔ بارسلونا کے خلاف مقابلہ کا آغاز بھی بہتر ہی کیا تھا لیکن وہ بہتر آغاز کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوئے ۔مقابلہ کے آغاز پر ہی میسی نے گول بنانے کی ایک شاندار کوشش کی تھی جسے ڈیوڈ آسٹینا نے ناکام بنایا ۔

TOPPOPULARRECENT