Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / آرسینل مینیجر بہت جلد اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ کا اعلان کرینگے

آرسینل مینیجر بہت جلد اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ کا اعلان کرینگے

ویسٹ بروموچ ( برطانیہ ) 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آرسینل کے مینیجر آرسین وینگر نے کہا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کے تعلق سے ایک فیصلہ کیا ہے جس کا وہ بہت جلد اعلان کرینگے ۔ وینگر نے اپنی ٹیم کی یہاں 3 – 1 سے شکست کے بعد یہ بات کہی اور کہا کہ ان کے آرسینل کے ساتھ معاہدہ کا جاریہ سیزن کے بعد اختتام ہو رہا ہے اور اس وقت وہ اپنے فیصلے کا اعلان کرینگے ۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کے تعلق سے جاریہ سیزن کے اختتام سے قبل ہی کوئی فیصلہ کرینگے ۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت جلد اس تعلق سے کوئی اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ مستقبل میں انہیں کیا کرنا ہے اور بہت جلد وہ اس کا اعلان کردینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک آج کی بات ہے انہیں اپنے مستقبل کے تعلق سے فکر کی ضرورت نہیں ہے ۔

 

ٹیم کو بہتر مظاہرہ کی ضرورت
آسٹریلیائی کوچ لیہمن
رانچی 19 مارچ ( آئی اے این ایس ) آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا کہ ان کے خیال میں ٹیم کو آخری ٹسٹ کے آخری دن بہتر مظاہرہ کی ضرورت ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ آسٹریلیائی کھلاڑی میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ لیہمن نے کہاکہ موسمی حالات ٹیم پر اثر انداز نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم ہندوستان آنے سے قبل دوبئی میں انہیں حالات میں ٹریننگ کرچکی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT