Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور مائناریٹی اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے آج قرعہ اندازی

آرمور مائناریٹی اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے آج قرعہ اندازی

آرمور۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مائناریٹی اقامتی اسکول پرنسپال آرمور عبدالمنان کی اطلاع کے مطابق آرمور مائناریٹی اقامتی اسکول میں بدھسٹ، جین مائناریٹی طلباء شرکت کیلئے درخواست داخل نہ کرنے کی وجہ مسلم طلباء کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے اس طرح پرنسپل عبدالمنان نے اولیائے طلباء مائناریٹی اقامتی اسکول میں 5,6,7 جماعتوں کی شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروا ئے ہیں وہ اپنا آن لائن فارم لیکر آج یعنی 14جولائی ٹھیک 12بجے دن  مائناریٹی اقامتی اسکول سعید آباد شادی خانہ ( اردو گھر ) میں شرکت کریں اس طرح طلباء کی قرعہ اندازی دوپہر ٹھیک 3بجے انجام دی جائے گی۔ عبدالمنان نے اولیائے طلباء کو وقت مقررہ پر حاضر ہونے کی گذارش کی ہے۔

ریاست میں 18جولائی کو
شجرکاری پروگرام
کریم نگر۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر محکمہ جنگلات جوگو رامنا نے حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلعی عہدیداروں سے بات چیت کی اور بتایا کہ جاریہ ماہ کی 18 کو شجرکاری کا پروگرام طئے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری ریاست میں میونسپل کارپوریشن میں 18جولائی کو بڑے پیمانے پر شجرکاری پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ریاستی حکومت نے 42کروڑ پودے لگانے کا نشانہ طئے کیا ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تاحال 48 لاکھ روپئے لگائے جاچکے ہیں۔ ایس پی زوئیل ڈیوس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کریم نگر میں محکمہ پولیس کے زیر اہتمام 1.30 لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں۔ اس ویڈیو کانفرنس میں کمشنر مجلس بلدیہ کرشنا بھاسکر، ڈی ایف او مہیندر، راجو، روی، کرن، سی پی ونود کمار، ڈی آر او ٹی ویرا برہمیا، اکسائیز سپرنٹنڈنٹ شنکریا موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT