Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میونسپل چیرمین کے ہاتھوں فوکنگ مشین کا افتتاح

آرمور میونسپل چیرمین کے ہاتھوں فوکنگ مشین کا افتتاح

آرمور۔/11 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور کے مختلف وارڈوں میں مچھروں کی بہتات کے پیش نظر میونسپل کونسل آرمور میں مچھروں کو مارنے کیلئے فوکنگ مشین منگوانے کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس طرح میونسپل کے بجٹ سے فوکنگ مشین منگوایا گیا۔ میونسپل چیرمین سواتی سنگھ ببلو کے ہاتھوں اس فوکنگ مشین کا افتتاح انجام پایا۔ اس موقع پر چیرپرسن صاحبہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل آرمور کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ اور جہاں بھی مچھر پائے جائیں اس فوکنگ مشین کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل آرمور کی تقریبا تین سالہ میعاد میں بہترین ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ، رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے تعاون سے آرمور میونسپل کو ریاست تلنگانہ کا بہترین میونسپل کا خطاب حاصل کیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر میونسپل نائب چیرمین لنگا گوڑ کونسلر، پنڈت پریم، محمود علی، کوآپشن ممبر، ملک بابا، محمد عبدالعظیم، ٹی ار ایس قائد سنجے سنگھ ببلو و دیگر کونسلر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT