Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میونسپل کوآپشن ممبرز کے انتخابات کا اعلامیہ ۔روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ میں شائع خبروں کا اثر

آرمور میونسپل کوآپشن ممبرز کے انتخابات کا اعلامیہ ۔روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ میں شائع خبروں کا اثر

آرمور ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میونسپل کوآپشن ممبر کا اعلامیہ جاری ہوا خواہشمند حضرات اس ماہ کے 23 تاریخ تک درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور میونسپل کے انتخابات ہوئے 18 ماہ گزرچکے اس ضمن میں روزنامہ سیاست میں کوآپشن ممبر کے انتخابات میں تاخیر کے عنوان پر خبریں شائع ہوئی اس خبروں کا اثر میونسپل کوآپشن ممبر کے انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔اس میونسپل کونسل میں 3 کوآپشن ممبرز کا انتخاب ہوگا ، مائناریٹی جنرل 2 ، مائناریٹی خاتون 3 ، جنرل خاتون ہوگی اس جنرل عہدے کیلئے سابقہ کونسلر سابقہ وارڈ ممبر امیدوار انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ کوآپشن ممبر امیدوار 23 نومبر تک فارم داخل کرسکتا ہے 23 نومبر آخری تاریخ ہوگی اس طرح 30 نومبر کو ہونے والے میونسپل کونسل اجلاس میں کوآپشن ممبر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ جیسے ہی کوآپشن ممبر کے انتخاب کا اعلامیہ جاری ہونے کی اطلاع منظر عام پر آئی سیاسی قائدین سرگرم نظر آرہے ہیں اس طرح مائناریٹی جنرل کے عہدے کیلئے ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالعظیم اور ملک بابا جن کی اہلیہ ٹی آر ایس پارٹی کی نو منتخبہ کونسلر ہے ان دونوں میں رسہ کشی نظر آرہی ہے اس کے علاوہ جنرل خاتون کے کوٹے میں شیخ احمد کی اہلیہ کا نام ٹی آر ایس حلقوں میں زیرگشت ہے اس کے علاوہ جنرل کوٹے میں سابقہ کونسلر مدھوکر اور سابقہ کونسلرپانی سرینو بھی دعویدار ہیں اور یہ بھی بات زیرگشت ہے کہ جنرل کوٹے میں میونسپل چیرمین سواتی سنگھ کے شوہر سنجے سنگھ ببلو بھی اس عہدے کے خواہشمند ہیں اس تعلق سے امیدوار رکن اسمبلی آرمور سے ربط پیدا کئے ہوے ہیں تاکہ ان کو رکن اسمبلی کی تائید حاصل ہو لیکن کانگریس پارٹی کی جانب سے کوئی امیدوار کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے ۔

TOPPOPULARRECENT