Monday , June 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں جماعت اسلامی کا اجتماع

آرمور میں جماعت اسلامی کا اجتماع

آرمور۔ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور دفتر جماعت اسلامی پر ایک روزہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این بیگ زاہد سیکریٹری حلقہ ریاست تلنگانہ و اڈیشہ جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی تقریباً 70 سال سے دین کی اشاعت، دعوت دین کا جذبہ لئے امت مسلمہ و برادران وطن میں کام انجام دیتی آرہی ہے۔ جماعت اسلامی کا طریقہ کار قرآن و سنت ہے۔ اس کا نصب العین فکر آخرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہی سیدھا اور سچا راستہ ہے۔ اسلام ہی امن کا راستہ ہے۔ مسلکوں کی بنیاد پر اختلافات کو چھوڑ کر دنیا کو امن کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ناظم ضلع خواجہ نصیرالدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان جماعت کو مطالعہ کی طرف توجہ دلائی۔ کنوینر کے فرائض محمد عبداللہ نے انجام دیئے۔ امیر مقامی آرمور محمد واجد کی دعا سے اس اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں آرمور، پرکٹ، بابا پور، بھیمگل کے ارکان جماعت و کارکنان موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT