Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں خاتون کے گلے سے چین چھین لینے کا واقعہ

آرمور میں خاتون کے گلے سے چین چھین لینے کا واقعہ

آرمور۔ 24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں دو نامعلوم نوجوان نے بھاگیہ لکشمی نامی خاتون کے گلے سے ڈھائی تولہ سونے کی چین لے کر فرار ہوگئے ، حالانکہ محکمہ پولیس کی جانب سے مقامی افراد امداد سے آرمور شہر کے تقریباً 30 مقامات پر سی سی کیمرے نصب کئے گئے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس کے لئے سی سی کیمروں کی مدد حاصل کی جاسکے لیکن کچھ عرصے سے چین چھین لینے کا سلسلہ بند تھا، لیکن وقفہ وقفہ سے خواتین کے گلوں سے سونے کے قیمتی زیورات چھیننے کے واقعات شروع ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے پھر سے خواتین پریشانی کا شکار ہیں اور مکانوں سے باہر نکلنے پر خوف محسوس کررہی ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ پولیس کی توجہ کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او آرمور سیتا رام نے بتایا کہ روزانہ کی طرح بھاگیہ لکشمی ضلع پریشد ہائی اسکول رام مندر میں دوپہر کا کھانا طلبہ کو کھلاکر اپنی ڈیوٹی کرکے واپس اپنے مکان جارہی تھی کہ راستے میں بائیک پر سوار دو نوجوان آئے اور اس کے گلے سے ڈھائی تولے سونے کی چین کا سرقہ کرلیا۔ اس خاتون کی چیخ و پکار کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔ سارق فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیتا رام نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون کی شکایت پر کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT