Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں دینی کلاسیس کا آج سے آغاز

آرمور میں دینی کلاسیس کا آج سے آغاز

آرمور۔/24اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں ابی بن ابن کعب ؓ مکتب اسلامیہ کی جانب سے 35روزہ دینی کلاسیس ( گرمائی ) کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔ یہ گرمائی دینی کلاسیس مولانا کبیر الدین مظاہری کے زیر سرپرستی چلائی جائیں گی۔ یہ دینی کلاسیس حسب ذیل پانچ مقامات پر چلائی جائیں گی۔ سعیدآباد، زراعت نگر، انڈے والے بابا بھائی کے مکان پر ، شاستری نگر مفتی عظیم صاحب کے مکان پر، پرانا بس اسٹانڈ کاظم بھائی کے مکان پر، حافظ محمد ابراہیم صدر جمعیتہ العلماء شاخ آرمور کے صدر نے بتایا کہ اس دینی کلاسیس کی رجسٹریشن فیس 200روپئے رکھی گئی ہے۔ ان کلاسیس کا وقت 10بجے تا 12:30 بجے تک رہے گا جس میں نمازوں کی مشق، مسنون دعائیں، احادیث، نورانی قاعدہ اور اخلاقیات کا درس وغیرہ کیلئے ماہر حفاظ کرام کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے تمام سے درخواست کی ہے کہ ان کلاسیس میں اپنی بچیوں کو ضرور داخلہ دلائیں۔مزید تفصیلات کیلئے 9948720405 ، 9393505066 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT