Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

آرمور میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

آرمور ۔ /10 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل کے مختلف مقامات پر ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شعور بیداری کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے ریالی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکول کالجس کے طلباء نے شرکت کی ۔ یہ پروگرام ڈی ایس پی آرمور رام ریڈی کی نگرانی میں چلایا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی آفس آرمور میں ڈی ایس پی آرمور اور پولیس اسٹیشن آرمور میں سرکل انسپکٹر سیتا رام کی نگرانی میں پودے لگائے گئے ۔ اس طرح آبکاری پولیس اسٹیشن میں بھی آبکاری سی آئی نے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پودے لگائے آرمور منڈل کے پرکٹ شہر میں کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں منڈل پریشد صدر نرسیا نائب صدر باچنا پرکٹ سرپنچ وجیا لکشمی نارائینا کی نگرانی میں پودے لگائے گئے ۔ اس کے علاوہ مامڈپلی گرام پنچایت میں سرپنچ روی گوڑ اور واڑی ممبر معین الدین اور دیگر نے پودے گلائے ۔ اس طرح میونسپل دفتر آرمور میں چیرپرسن سواتی سنگھ ببلو  کے زیرنگرانی پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مختلف دفاتر میں بھی حکومت کی اسکیم ہریتا ہارم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے طور پر پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا ۔

سڑک حادثہ میں نامعلوم شخص
شدید زخمی
آرمور  ۔ /10 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر آرمور سیتا رام نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص سڑک کے اوپری حصے پر پڑے رہنے کی اطلاع آلور دیہات کے افراد نے انہیں دی جس پر سی آئی آرمور نے 108 امبولنس کے ذریعہ اسے ضلع نظام آباد کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی ہے اور اس کی حالت بہت نازک ہے جس پر آرمور کے پولیس عہدیداروں نے اسے حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کروایا ۔ سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ اگر کسی کو اس شخص کے بارے میں اطلاع ہو یا کوئی اس کے رشتہ دار ہوں تو وہ فون نمبرات 9440795434 – 9440795411 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT