Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں نامعلوم نوجوان کا قتل

آرمور میں نامعلوم نوجوان کا قتل

آرمور۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور شہر کے نریندر ڈگری کالج کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کا بے رحمانہ قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او آرمور سیتا رام نے بتایا کہ آرمور شہر کے پرکٹ میں نامعلوم نوجوان کے قتل کی اطلاع پاکر وی آر او شیکھر نے پولیس عملے کے ساتھ موقع واردات کا معائنہ کیا اور اس واردات کے مقام پر انچارج اے سی پی آرمور رویندر اور کلوز ٹیم نے بھی دورہ کرتے ہوئے نشانات حاصل کئے۔ سیتا رام نے مزید بتایاکہ اس نامعلوم نوجوان کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اس کے سر کے پچھلے حصہ پر اور اس کی ایک آنکھ پر گہرے زخم ہیں اور اندازہ کے مطابق اس کی عمر 35سال بتائی گئی۔ اس کے بائیں ہاتھ پر ’ ستیماں‘ تلگو تحریر لکھی ہوئی ہے اس طرح اس کی شناخت غیر مسلم بتائی گئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ایس ایچ او کے سیل نمبر 9440795911 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT