Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں نوجوان پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

آرمور میں نوجوان پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

ٹی آر ایس کے خاطی قائد کو فوری گرفتار کرنے ٹی آر ایس و تلگو دیشم کا مطالبہ

آرمور ۔18 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل کے پرکٹ شہر میں ٹی آر ایس ضلعی اقلیتی نائب صدر عبدالنعیم اور اس کے تین فرزندوں نے مل کر محمد اعجاز جو نماز مغرب ادا کرنے کے بعد باہر آرہا تھا، سلاخوں اور دیگر ہتھیاروں سے اچانک حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جس کو نہایت نازک حالت میں ڈاکٹرس کے مشورے پر حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا جس کی اطلاع پاکر تلگو دیشم ریاستی قائد و حلقہ انچارج آرمور راجا رام یادو نے دواخانہ پہنچ کر محمد اعجاز کی عیادت کی اور وہاں پر موجود ان کے بھائی محمد ایاز اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے عبدالنعیم پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا۔
٭ کانگریس ضلعی اقلیتی صدر سمیر احمد نے آرمور منڈل پرکٹ شہر پہنچ کر محمد اعجاز پر ہوئے قاتلانے حملے کی شدید مذمت کی اور یہاں ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور تفصیلی معلومات حاصل کی اور خاطیوں کو ابھی تک گرفتار نہ کرنے پر تعجب کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کانگریس ایس سی ضلعی صدر پی سی بوجنا ، صدر انجمن تنظیم المسلمین پرکٹ عبدالحفیظ، سیکریٹری عبدالعظیم، کانگریس اقلیتی قائدین محمد معین الدین ، سید عتیق ، شیخ بابو ، محمد شریف، عبدالوحید، محمد اعجاز کے افراد خاندان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT