Tuesday , April 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں ہوٹلوں کی تنقیح

آرمور میں ہوٹلوں کی تنقیح

آرمور۔/19اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور اور مامڈ پلی کے علاقوں میں انفورسمنٹ عہدیداروں کی جانب سے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں تنقیح انجام دی گئی۔ اس طرح مامڈ پلی کے ہوٹل میں تنقیح کے دوران پکوان گیس جو مکانات میں استعمال کی جاتی ہے ایسے پکوان گیس سلینڈرس کو پکڑ لیا گیا اور صاف صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ اس کے علاوہ آرمور کی ایک بریانی ہوٹل کی تنقیح کرتے ہوئے مکانات میں استعمال ہونے والے سلینڈرس کو پکڑ لیا گیا۔ اس موقع پر انفورسمنٹ نائب تحصیلدار وینکٹ لکشمی نارائنا، شنکر وی آر او، چکردھر، شنکر و دیگر عملہ موجود تھا۔

ورنگل میں ٹی آر ایس کے جلسہ کے اخراجات کیلئے ایم پی کویتا نے مزدوری کی
جگتیال۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر ضلع ورنگل میں مہا سبھا پروگرام کے انعقاد کیلئے کے سی آر کی ہدایت پر ٹی آر ایس قائدین نے گلابی مزدور کے نام سے مارکٹ یارڈ دھرم پوری منڈل میں دھان اٹھانے کی مزدوری کی۔ اس مزدوری پروگرام میں چیف منسٹر کی دختر و رکن پارلیمان نظام آباد کے کویتا، ریاستی حکومت چیف وہپ کوپلہ ایشور، ریاستی وزیر سمکیات پلاسانی سرینواس یادو، زیڈ پی چیرمین تولہ اوما، اپیدا شنکر ریڈی، حلقہ جگتیال انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے حصہ لیا اور بطور اجرت 70ہزار روئے حاصل کی۔ اس طرح زیڈ پی چیرمین تولہ اوما نے میڈپلی منڈل میں پٹرول پمپ پر…… اور ایک ہوٹل میں مزدوری کرتے ہوئے 40 ہزار روپئے کی اجرت حاصل کرتے ہوئے ورنگل سبھا کیلئے رقم جمع کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT