Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / آرمی آفیسر کے مکان میں سرقہ

آرمی آفیسر کے مکان میں سرقہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ ایک آرمی آفیسر کے مکان سے نامعلوم افراد نے سونے اور ہیرے جواہرات کا سرقہ کرلیا ۔ آرمی عہدیدار کرنل ایس بی نائیر کے مکان میں یہ واردات پیش آئی ۔ کرنل نائیر ان دنوں بنگلور میں تھا اور مکان میں چوکیدار کے علاوہ ان کا لڑکا تھا جس کی دماغی حالت اور بینائی کمزور بتائی گئی ہے ۔ کل رات 4 نامعلوم افراد مکان میں داخل ہوئے اور فرزند کو رسی سے باندھ کر چاقووؤں سے دھمکاکر زیورات لوٹ کر لے گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT