Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آرمی میں ملازمت کیلئے بیروزگار نوجوانوں کو مفت تربیت

آرمی میں ملازمت کیلئے بیروزگار نوجوانوں کو مفت تربیت

حیدرآباد ۔ 16 جنوری (این ایس ایس) میپما پروجیکٹ ڈائرکٹر وی ہیمابندو نے وجئے واڑہ میونسپل کارپوریشن اور ای جی ایم ایم کے تعاون سے آرمی میں تقررات کیلئے بیروزگار نوجوانوں کو کوچنگ اور تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسرس رکھشا سیکوریٹی سرویسیس بیروزگار نوجوانوں کو آرمی ریکروٹمنٹ کی تربیت دے گا۔ خواہشمند نوجوانوں کو سیلکشن کیلئے 19 جنوری کو 10 بجے صبح سواراجیا میدان (پی ڈبلیو ڈی گراونڈس) پر حاضر ہونے کا مشورہ دیا گیا۔ ہیمابندو نے کہا کہ آرمی میں ملازمت کے خواہاں افراد ساڑھے سترہ سال عمر مکمل اور 21 سال عمر سے کم ہونا چاہئے۔ دسویں جماعت میں 45 فیصد نشانات یا انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونا چاہئے۔ 166 سنٹی میٹر قد، 77 سنٹی میٹر تا 82 سنٹی میٹر سینہ اور 53 کیلو گرام وزن کے حامل ہوں۔ 19 جنوری کو جسمانی ٹسٹ کے بعد اہل نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو دھرماورم کے قریب پٹاپرتی، ضلع اننت پور تین ماہی تربیت کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ اس دوران بورڈنگ اور لاجنگ فراہم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT