Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آروگیہ سری عملے کو ملازمت کی ضمانت دینے کا مطالبہ

آروگیہ سری عملے کو ملازمت کی ضمانت دینے کا مطالبہ

کریم نگر۔/29جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  آروگیہ سری آؤٹ سورسنگ برسر خدمت افراد کو ملازمت کی ضمانت دینے اور تنـخواہوں میں اضافہ کرنے وائی ایس آر سی پی ریاستی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر کے ناگیش نے مطالبہ کیا۔ آؤٹ سورسنگ ایمپلائز اسوسی ایشن کے زیر اہتمام کلکٹریٹ کے روبرو کئے گئے احتجاجی دھرنا کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کے ناگیش نے ان کی تائید کرتے ہوئے کچھ دیر وہاں احتجاجی ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر اظہار یگانگت کیا۔ بعد ازاں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آؤٹ سورسنگ ملازمین کو قانون کے مطابق کم از کم ماہانہ 15ہزار تنخواہ دی جائے اور آروگیہ ٹرسٹ کے تحت ان کا اندراج کرتے ہوئے ملازمت کی ضمانت دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے غریبوں کو عصری معیاری کارپوریٹ علاج طبی سہولتوں کی فراہمی کی شروعات کی تھی اس سلسلہ میں آروگیہ سری پروگرام کی عمل آوری میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔ اس پروگرام میں اسوسی ایشن ضلع صدر رمیش، جنرل سکریٹری وی نریش، دوما مدھوکر، ڈی چندرا شیکھر وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT