Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / آروگیہ شری ٹرسٹ پے منٹس کے لیے 100 کروڑ روپئے جاری کرے گا

آروگیہ شری ٹرسٹ پے منٹس کے لیے 100 کروڑ روپئے جاری کرے گا

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : چند فنی مسائل کے باعث آروگیہ شری پے منٹس میں تاخیر ہوئی اب آروگیہ شری ہیلت کیر ٹرسٹ نے تین تا چار دن میں پے منٹس کے لیے 100 کروڑ روپئے جاری کرے گا اور باقی بقایہ جات بھی چند ہفتوں میں جاری کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر ایم چندر شیکھر ، سی ای او آروگیہ شری ہیلت کیر ٹرسٹ نے تمام نیٹ ورک ہاسپٹلس کو یقین دیا کہ بقایہ جات کی ادائیگی کے بارے میں فکر مند نہ ہوں اور تمام نیٹ ورک ہاسپٹلس کو ہدایت دی کہ خدمات جاری رکھیں تاکہ آروگیہ شری مریضوں کو کوئی مشکل نہ ہو۔۔

آندھرا پردیش میں وائی ایس آر
کانگریس کی آج ریالیاں
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حکومت آندھرا پردیش کی مخالف عوام پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے 23 اپریل کو ریاست بھر میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے روشن موم بتیوں کے ساتھ ریالیاں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کے سینئیر قائد مسٹر بی ستیہ نارائنا نے اس بات کا اعلان کیا اور 2 مئی کو آندھرا پردیش میں درپیش پانی کے سنگین مسئلہ پر ضلع و منڈل مستقروں پر احتجاج منظم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں پانی کی شدید قلت پر چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کبھی کوئی جائزہ اجلاس طلب کیا اور نہ کبھی لب کشائی کرنا گوارہ کیا ۔ تلگو دیشم پارٹی کے تمام وزراء اور قائدین عوام کو درپیش مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف وشاکھا پٹنم پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اراضیات معاملتوں کے تعلق سے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو اور قائد تلگو دیشم مسٹر این لوکیش نائیڈو کی حرکتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’ چھانچ فراہمی مراکز اور آبدار خانوں کے نام پر بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی جارہی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT