Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / آرٹسٹ ہیما اپادھیائے کا قتل سابق شوہر کا اقبال جرم

آرٹسٹ ہیما اپادھیائے کا قتل سابق شوہر کا اقبال جرم

ممبئی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشہور آرٹس ہیما اپادھیائے کے سابق شوہر چنتن اپادھیائے نے اپنی اہلیہ کے قتل کی سازش رقی تھی تاکہ عدالت میں زیر دوران مقدمات سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ پولیس نے بتایا کہ چنتن جو کہ ایک آرٹسٹ ہے قتل کیس کا اصل ملزم پایا گیا جبکہ 12 ڈسمبر کو 43 سالہ ہیما اور ان کے وکیل 65 سالہ ہریش بمبانی کی نعشیں دستیاب ہوئی تھیں۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر چنتن کو حر است میں لیکر پوچھ تاچھ کی تھی ، جس نے یہ اقبال جرم کرلیا ہے کہ عدالت میں مقدمات سے بیزار ہوگیا تھا اور ان مقدمات سے گلو خلاصی کیلئے ہیما کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا اور منصوبہ کو روبعمل لانے کیلئے اپنے گھریلو ملازم ودیادھر سے اعانت حاصل کی تھی جس نے طلاق کیس کے سلسلہ میں بات چیت کیلئے ہیما اور ان کے وکیل کو اپنے مکان طلب کیا جہاں پر دونوں کا قتل کر کے نعشوں کو دوسرے مقام پر ڈال دیا گیا ۔ پولیس نے تحقیقات کر کے بالآخر اصل ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

اترپردیش میں ایک جوڑے پر لاٹھیوں سے حملہ
ایٹاہ ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): لنگلا پوال گاوں میں ایک جوڑے پر 3 افراد پرانی خصومت کی بنا گالی گلوج کرتے ہوئے لاٹھیوں سے حملہ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی اجئے سنگھ اور سنیتا سنگھ کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے ۔ اس جوڑے کو دھرم ویر اور اس کے 2 بھائیوں نے کل اس وقت لاٹھیوں سے مار پیٹ کی جب انہوں نے گالی گلوج کرنے پر اعتراض کیا تھا ۔ دیہات پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے جب کہ حملہ آوار مفرور بتائے جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT