Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرٹی سی ڈپو کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات

آرٹی سی ڈپو کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات

میدک میں جائزہ اجلاس سے ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک۔/17اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ عنقریب میدک آر ٹی سی ڈپو کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ محترمہ پدما دیویندرریڈی نے میدک ٹاؤن میں واقع اپنے کیمپ آفس میں میدک آر ٹی سی ڈپو کے منیجر کو طلب کرکے بلدیہ کے چیرمین اے ملکارجن گوڑ اور وائس چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک کے ساتھ میدک ڈپو کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ایک اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عنقریب میدک ڈپو کیلئے 5 نئی ڈیلکس سرویس کی منطوری سے متعلق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی سے نمائندگی کرنے کے علاوہ اس خصوص میں راست ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عوام کی جانب سے میدک ڈپو منیجر سرینواس کو غیر ذمہ دار اور مسافر دشمن پالیسیاں اختیار کرنے سے متعلق شکایتیں وصول ہوئی تھیں۔ جس پر انہوں نے ڈی ایم میدک پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بس سرویس کے اوقات سے متعلق ایک بورڈ بھی نصب کرنے اور حیدرآباد کیلئے چلائی جانے والی سرویس کو کم از کم ایک سرویس جوبلی اور ایک املی بن اسٹیشن تک چلانے کیلئے ہدایت دی۔ انہوں نے اس موقع پر ذریعہ فون میدک ضلع کے ریجنل منیجر سے بھی بات کی۔ اس موقع پر مقامی ٹی آر ایس قائدین مسرز ایم گنگا دھر، محمد فاضل، سید صادق، متوقع صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی میدک مسٹر اے کرشنا ریڈی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT