Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آرکے لکشمن ہندوستان کے مایہ ناز کارٹونسٹ تھے : گورنر

آرکے لکشمن ہندوستان کے مایہ ناز کارٹونسٹ تھے : گورنر

حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ راسی پورم کرشنا سوامی ایّر لکشمن موجد ’’کامن مین‘‘ ہندوستان کے مایہ ناز کارٹونسٹ تھے۔ ہم اپنے ملک میں آر کے لکشمن جیسی شخصیتوں کے وجود میں آنے کی تمنا کرتے ہیں۔ فکی نے ایف ٹی اے پی سی سی آئی کے اشتراک سے ہندوستان کے غیرمعمولی شہرۂ آفاق کارٹونسٹ پر لیکچر کا اہتمام کیا تھا۔ آر کے لکشمن نے ایک ’’عام آدمی‘‘ کی شناخت کو اجاگر کیا۔ گورنر نرسمہن یہاں فکی آڈیٹوریم ریڈ ہلز حیدرآباد میں منعقد آنجہانی آر کے لکشمن میموریل لیکچر دے رہے تھے۔ اس لیکچر کا عنوان ’’کارٹونس اور ہندوستانی سیاست‘‘ تھا۔ گورنر نے مزید کہا کہ آر کے لکشمن نے اپنی عظیم اختراعی صلاحیتوں سے اس معاشرہ کو زندگی کی تلخ حقیقت سے واقف کروایا۔ اس موقع پر شریمتی اُوشا لکشمن ڈائریکٹر آر کے آئی پی آر مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT