Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس اجلاس :سنی علماء کونسل کی بھاگوت سے ملاقات کی کوشش

آر ایس ایس اجلاس :سنی علماء کونسل کی بھاگوت سے ملاقات کی کوشش

کانپور ۔ 11 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کے علاقائی پرچارک کا سالانہ اجلاس آج یہاں شروع ہوا ۔ سنی علماء کونسل کے رہنما حاجی عقیل احمد بھی یہاں پہونچ گئے اور انھوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ۔تاہم کارکنوں نے کہاکہ وہ سنی علماء کونسل  کا مکتوب اُنھیں پیش کردیں گے جس میں بھاگوت سے چھ سوالات کئے گئے ہیں۔ کونسل کے قائدین نے دوسری مرتبہ آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ۔ دو سال قبل بھی جب یہاں اجلاس منعقد ہوا تھا اُن کی بھاگوت سے ملاقات نہ ہوسکی ، تاہم آر ایس ایس کے سینئر لیڈر کو بعد ازاں اُن سے ملاقات کیلئے روانہ کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT