Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس اجلاس کا اسمبلی انتخابات سے تعلق نہیں : ویدیہ

آر ایس ایس اجلاس کا اسمبلی انتخابات سے تعلق نہیں : ویدیہ

کانپور 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  اترپردیش کے بشمول دیگر ریاستوں میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں آر ایس ایس کے علاقائی پرچارک کا اجلاس یہاں جاری ہے۔ گزشتہ دو دن کے دوران بی جے پی کے چند تنظیمی قائدین نے بھی اس میں شرکت کی۔ آر ایس ایس کے ترجمان رام موہن ویدیہ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ بی جے پی کے نظریات کے بارے میں بھی اسمبلی انتخابات کے تناظر میں غوروخوض کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار کا بی جے پی یا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا ، آر ایس ایس کے اس اجلاس کو بی جے پی سے مربوط کررہا ہے جو غلط ہے۔

TOPPOPULARRECENT