Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس ترجمان ڈی اے وی پی کی فہرست سے معطل

آر ایس ایس ترجمان ڈی اے وی پی کی فہرست سے معطل

نئی دہلی۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کا ترجمان ’’راشٹرا دھرما‘‘ ماہنامہ لکھنؤ سے شائع کیا جاتا ہے، اسے ڈی اے وی پی کی فہرست سے معطل کردیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کے اشتہاروں کا اسے ’’نااہل‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزنگ اینڈ ویژول پبلیسٹی (ڈی اے وی پی) نے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی ہدایت پر مرکزی حکومت کے اشتہارات راشٹرا دھرما کو جاری کرنا بند کردیئے ہیں۔ اس رسالہ کی اشاعت کا آغاز 1947ء میں ہوا تھا اور اسے لکھنؤ سے شائع کیا جاتا ہے۔ اس کی تعداد اشاعت 40,000 ہے۔ اس کے مینیجنگ ڈائریکٹر پون پتر بادل نے کہا کہ ہمیں اشتہارات ملے یا نہ ملے، ہم اپنا رسالہ شائع کرنا جاری رکھیں گے۔ اس کی اشاعت ایمرجنسی کے دوران بھی بند نہیں ہوئی تھی۔ ڈی اے وی پی کا تاثر ہے کہ یہ رسالہ گزشتہ سال اکتوبر سے شائع ہورہا ہے، کیونکہ انہیں رسالہ کی کاپیاں جو ہم نے اسے روانہ کی تھیں، حاصل نہیں ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT