Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ایس ایس فرقہ پرستی کو فروغ دینے مصروف : پرکاش کرت

آر ایس ایس فرقہ پرستی کو فروغ دینے مصروف : پرکاش کرت

وجئے واڑہ 8 اکٹوبر ( این ایس ایس ) سی پی ایم کے سینئر لیڈر پرکاش کرت نے الزام عائد کیا کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ملک بھر میں مسلمانوں اور دلتوں پر حملوں میں ملوث ہے ۔ یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرستی اور اسی طرح کی پالیسیاں اپنے فائدہ کیلئے اختیار کر رہی ہے ۔ پرکاش کرت نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس کی جانب سے ہندوتوا پالیسیوں کو عوام پر ٹھونسا جا رہا ہے ۔ آر ایس ایس فرقہ رپستی کو فروغ دے رہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جن ارکان پارلیمنٹ کو وزارتیں دی ہیں ان کو وہی قلمدان دئے گئے ہیں جن کا خود ان ارکان پارلیمنٹ کا کاروبار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل حملوں کے بعد ملک میں در اندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT