Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس نظریات بھی تبدیل کرے : ڈگ وجئے سنگھ

آر ایس ایس نظریات بھی تبدیل کرے : ڈگ وجئے سنگھ

لکھنؤ ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ آر ایس ایس کو ڈریس تبدیل کرنے کے بعد اب اپنا نظریہ بھی تبدیل کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ زعفرانی تنظیم کے ارکان کو کسی کے ’ مخالف قوم ‘ ہونے کے بارے میں سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار کس نے دیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اکثر کارکنوں کا یہ خیال ہے کہ پرینکا گاندھی کو سرگرم سیاست میں حصہ لینا چاہئیے اور خود ان کی بھی یہی رائے ہے ۔ مظفر نگر فسادات کے تعلق سے وشنو سہائے کمیشن کی رپورٹ کو انہوں نے حیرت انگيز قرار دیا اور کہا کہ ہر شخص بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے کے نفرت پھیلانے میں ملوث ہونے کے بارے میں جانتا ہیں ۔ وجئے ملیا کے بارے میں ڈگ وجئے سنگھ نے کہا ہر کوئی جانتا ہے بھاری قرض کے باوجود انہیں کس نے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ۔

TOPPOPULARRECENT