Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس نوجوانوں کی تنظیم : جنرل سکریٹری

آر ایس ایس نوجوانوں کی تنظیم : جنرل سکریٹری

رانچی۔2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس نے کہا کہ سنگھ کو نوجوانوں کی تنظیم بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی ’’ شاکھاؤں‘‘ کے بیشتر ارکان 40سال کے کم عمر کے ہیں ۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی نے کہا کہ تمام شاکھاؤں کے 91فیصد ارکان 40سال سے کم عمر ہیں اس لئے آر ایس ایس کو نوجوانوں کی تنظیم بھی کہا جاسکتا ہے ۔ ان 91فیصد میں سے 66فیصد طلبہ ہیں ۔ بھیاجی جوشی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اظہار مسرت کیا کہ نوجوان آر ایس ایس میں شمولیت پر مائل ہورہے ہیں اور یہ ’’ آر ایس ایس میں شامل ہوجائیں‘‘ مہم کا اثر ہے جو جاریہ سال چلائی گئی ہے ۔ اس آن لائن مہم کے ردعمل کے طور پر 8ہزار درخواستیں ماہانہ وصول ہورہی ہیں جب کہ قبل ازیں 2012ء میں ایک ہزار درخواستیں ماہانہ وصول ہوتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 10,500 نئی شاخیں کارگر ہوچکی ہیں اور گذشتہ تین سال کے دوران انہیں قائم کیا گیا ہے ۔ اس طرح ملک میں آر ایس ایس کی شاخوں کی جملہ تعداد 50,400 ہوچکی ہے ۔ انہوں نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ سنگھ کی سرگرمیاں قصبوں یا شہروں میں ہی پائی جاتی ہیں ۔ جوشی نے کہا کہ اس کی جملہ شاکھاؤں کے 60فیصد دیہاتوں میں قائم ہیں اور باقی شہر میں ہیں جو سماجی مسائل کے لئے نمائندگی کرتے ہوئے عوام کی خدمات کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس مکمل طور پر ایک فلاحی تنظیم ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT