Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / آر ایس ایس و بی جے پی سے سبق کی ضرورت نہیں : راہول

آر ایس ایس و بی جے پی سے سبق کی ضرورت نہیں : راہول

رائے بریلی ( یو پی ) 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ انہیں آر ایس ایس اور بی جے پی سے حب الوطنی پر سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آر ایس ایس و بی جے پی نے ان پر جے این یو تنازعہ میں قوم مخالف عناصر کی مدد کا الزام عائد کیا ہے ۔ راہول نے کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بی جے پی اور آر ایس ایس سے سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ قوم پرستی ان کے خون میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جہاںاختلاف میں اٹھنے والی تمام آوازوں کو کچلا جا رہا ہے ۔ راہول اس وقت اپنے حلقہ امیتھی کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمتیں پہلی مرتبہ بڑھی ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ ہر کسان کو 15 لاکھ روپئے دیں یا علیحدہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے ۔ انہوںنے مودی حکومت پر وعدہ فراموشی کا الزام عائد کیا ۔ راہول نے کل ہی جے این یو تنازعہ اور پٹیالہ ہاوز عدالت میں ہوئے تشدد کے واقعات کو ہندوستان کے امیج پر ایک دھبا قرار دیا تھا اور صدر جمہوریہ سے مداخلت کی اپیل کی تھی ۔

 

تحقیقات پر اثرانداز ہونے کا بسی پر الزام ، ہائیکورٹ سے درخواست
نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج مقامی پولیس کمشنر بی ایس بسی پر جواہر لال نہرو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار پر غداری کے الزام میں دائر مقدمہ کی تحقیقات پر اثرانداز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک درخواست پیش کی گئی ہے۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہیکہ کمشنر پولیس دہلی بعض سیاسی پارٹیوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ یہ درخواست جس کی سماعت پیر کے دن ممکن ہے، مقامی وکیل ستیش پانڈے نے پیش کی ہے ۔ جس میں درخواست کی گئی ہیکہ بسی کو ہدایت دی جائے کہ اپنے نظریات ان کے بیانات کے پس منظر میں جو 16 اور 17 فبروری کو انہوں نے دیئے ہیں ، واضح طور پر پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT