Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ایس ایس پر راہول کی تنقید ، وینکیا نائیڈو کی برہمی

آر ایس ایس پر راہول کی تنقید ، وینکیا نائیڈو کی برہمی

حیدرآباد ۔ 21 اگسٹ ۔ ( پی ٹی آئی ) بی جے پی اور سنگھ پریوار پر راہول گاندھی کی جانب سے بالواسطہ تنقیدی حملوں کے دوسرے دن مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی بھی اُن میں سے ایک ہیں جنھوں نے انتہاپسندوں ، بنیاد پرستوں اور فرقہ پرستوں سے یگانگت کا اظہار کیا تھا اور اب ملک کے اتحاد و یکجہتی کی باتیں کررہے ہیں جس کا انھیں کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف راہول کے ریمارکس کو وینکیا نائیڈو نے ’ایک ہانڈی کے مُنہہ سے کیتلی کو کالی کہنے ‘ کے مترادف ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ووٹ بینک کے لئے اقلیتوں کو خوش کرنے سے متعلق کانگریس کی پالیسی نے ملک میں اقلیت اور اکثریت کے درمیان وسیع خلیج پیدا کی ہے ۔ انھوں نے سوال کیا کہ آخر کیوں یہ پارٹی (کانگریس) بنیاد پرستوں اور فرقہ پرستوں کی تائید کیا کرتی ہے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کشمیر کے مسئلہ کو پیچیدہ بنانے کیلئے کانگریس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ (کانگریس) قوم پرستوں کے تئیں سخت گیر اور دہشت گردوں کے تئیں نرم گوشہ رکھتی ہے ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور سنگھ پریوار کو مبہم انداز میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT