Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / آر ایس ایس کارکن شرتھ کے ارتھی جلوس پر پتھراؤ

آر ایس ایس کارکن شرتھ کے ارتھی جلوس پر پتھراؤ

منگلور:ہفتے کی دوپہر میں بی کائی کامبا کی بی سی روڈ کے قریب آر ایس ایس کارکن شرتھ کے ارتھی جلوس پر پتھر پھینکے گئے ۔جولائی4کو 28سالہ آر ایس ایس کارکن کو نامعلوم لوگوں نے بری طرح زدکوب کیاتھا۔جس کے بعد اس کو ایک خانگی اسپتال میں علاج کے شریک کیاگیا تھا جہاں پر وہ جمعہ کے روز زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

آر ایس ایس کارکنوں نے بھی جوابی کاروائی میں پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں کچھ دوکانیں ‘ اے ٹی ایم اور کچھ گاڑیوں کو نقصان ہوا ۔ایچ ٹی کی خبر ہے کہ پولیس نے حصار بندی کی مدد سے حالات پر قابو پانے کاکام کیا ۔پولیس کی سخت نگرانی میں نکالے گئے ارتھی جلوس میں ہزاروں آر ایس ایس کارکنوں نے شرکت کی ۔

تاہم متوفی شرت کے باقیات منگلور کے اسپتال سے ان کے آبائی مقام بنتاول تعلقہ کے ساجیپا 10:30صبح کے قریب لائے گئے۔بی سی روڈ کی تمام کاروباری دوکانیں ہفتہ کے روز پولیس نے بند کروائے تھے۔مذکورہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے سبب منگلور ۔ بنگلور ہائی وے بھی بری طرح متاثر رہا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT