Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کا جلوس ملتوی

آر ایس ایس کا جلوس ملتوی

جالندھر ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی شاخ پنجاب میں اپنے 90 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلوس کو جو کل مقرر تھا ، جاریہ احتجاج کے پیش نظر ملتوی کردیا ہے۔ ریاست میں گروگرنتھ صاحب کے اوراق کی بیحرمتی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ آر ایس ایس کے صوبائی صدر برج بھوشن سنگھ بیدی نے اطلاع دی کہ جلوس کا راستہ تبدیل کردیا گیاہے کیونکہ مقدس کتاب کے اوراق کی بیحرمتی کے خلاف ریاست گیر احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے ناسازگار حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ ریاست کے کئی مقامات کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ آر ایس ایس نے بھی کہا کہ جلوس کی آئندہ تاریخ کا بعدازاں اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT