Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کو انتہاء پسند قرار دینے پر ایک وکیل کا احتجاج

آر ایس ایس کو انتہاء پسند قرار دینے پر ایک وکیل کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں حالیہ تشدد کے واقعات کی ایس آئی ٹی تحقیقات کرانے کیلئے داخل کردہ درخواست میں ایک وکیل نے آر ایس ایس کو ایک انتہاء پسند تنظیم قرار دیتے ہوئے حوالہ دیا ہے۔ اس پر دیگر وکلاء نے اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا اور سپریم کورٹ سے خواہش کی کہ وہ لفظ انتہاء پسند کو حذف کردیں۔ جسٹس چلمیشور اور اے ایم سپرے کی بنچ میں ایک درخواست داخل کی گئی تھی۔ بعض وکلاء نے آر ایس ایس کو انتہاء پسند تنظیم قرار دینے پر احتجاج کیا۔

TOPPOPULARRECENT