Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کی افطار پارٹی ، مسلم ممالک کے سفیر مدعو

آر ایس ایس کی افطار پارٹی ، مسلم ممالک کے سفیر مدعو

نئی دہلی ۔ 22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے ایک شاندار افطار پارٹی 2 جولائی کو مقرر کی ہے ۔ مسلم ممالک جیسے پاکستان کے سفیروں کو افطار کی دعوت دی گئی ہے تاکہ اتحاد اور ہم آہنگی کے علاوہ ہندوستان کو فسادات سے پاک ملک بنانے کا پیغام عالم اسلام کو دیا جاسکے ۔ ارکان کو ملک گیر سطح پر چھوٹی چھوٹی افطار پارٹیاں منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ راشٹریہ مسلم منچ نے آیات قرآنی اور پیغمبر اسلام کے احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امن اور محبت کی روحانی لہریں مشرق سے ، آپؐ کا مطلب ’’ہندوستان‘‘ سے آتی ہوئی محسوس ہوتی تھیں اور وہ دن آگیا ہے کہ ہندوستان سے امن اور محبت کا پیغام دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT