Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں وسعت

آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں وسعت

ناگور ( راجستھان ) ۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے اس کی سرگرمیاں وسعت اختیار کررہی ہیں جبکہ 90فیصد شاکھاؤں سے طلباء اور پیشہ ور افراد وابستہ ہیں۔ سنگھ کے آرگنائزر نے بتایا کہ ملک بھر میں56,859 شاکھائیں پائی جاتی ہیں اگرچیکہ شاکھاؤں میں 2012 سے 2014تک معمولی رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔ لیکن 2015-16 میں 5,524 شاکھاؤں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ آر ایس ایس کی اعلیٰ اختیاری فیصلہ ساز کمیٹی اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا کا سالانہ اجلاس آج سے یہاں شروع ہوگیا ہے۔ اس موقع پر سہاسرکارہاوا مسٹر کرشنا گوپال نے بتایا کہ 56,859 شاکھاؤں میں 90فیصداضلاع میں کام کرتی ہیں جس میں65.6فیصد طلباء اور 35.3فیصد نوجوان صنعتکار اور پیشہ ور افراد ہیں، باقیماندہ9فیصد شاکھاؤں میں 40 سال سے زائد عمر کے کارکن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ والینٹرس کی محنت اور عوام کی خدمت کی وجہ سے سنگھ کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور گذشتہ سال ملک بھر میں 83ٹریننگ کیمپ منعقد کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT