Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کے خلاف راہول گاندھی کا ریمارک

آر ایس ایس کے خلاف راہول گاندھی کا ریمارک

نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر ایس ایس نے آج راہول گاندھی کے اس ریمارک پر سوال اٹھایا کہ وہ تنظیم کے بارے میں ہر ایک لفظ پر قائم ہیں اور یہ دریافت کیا کہ آیا کانگریس لیڈر اپنے حلفنامہ یا عوامی خطابات میں جھوٹ کہا تھا جس پر انہیں معذرت کرنی چاہئے ۔ آر ایس ایس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ منموہن ویدیہ نے ایک ٹوئٹر پر راہول گاندھی کے ریمارک حوالہ دیا کہ آر ایس ایس کے بارے میں ہر ایک لفظ پر قائم ہوں اور سوال کیا کہ کونسے الفاظ … عدالت میں پیش کردہ حلفنامہ یا پھر عوامی جلسوں میں کہا گیا جھوٹ … آر ایس ایس کے سرکاری فیس بک پر کہا گیا ہے کہ راہول گاندھی اور کانگریس پارٹی کو دروغ گوئی سے اجتناب اور فی الفور معذرت کرنی چاہئے ۔ آر ایس ایس کے مذکورہ پوسٹ کا عنوان ستیہ میو جیتے ( سچ کی جیت ) دیا گیا ہے اور یاد دہانی کروائی گئی کہ سال 2000 میں انگریری روزنامہ دی اسٹیٹسمین کے اداریہ کے خلاف قانونی لڑائی کے بعد 2003 میں معذرت خواہی کی گئی تھی ۔ آر ایس ایس نے کہا کہ راہول گاندھی اور کانگریس پارٹی سچ کا احترام کرتے ہوئے تحریری طور پر معذرت خواہی اور یہ تیقن دیں گے کہ آئندہ کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے ۔ واضح ہے کہ آر ایس ایس نے راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس پر وہ ، سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں جب کہ راہول گاندھی نے کل مہاتما گاندھی کے قتل میں آر ایس ایس کے رول پر دئیے گئے بیان سے انحراف ( یو ٹرن ) سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ آج بھی ایک ایک لفظ پر قائم ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT