Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کی حفاظت سی آئی ایس ایف کے ذمہ

آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کی حفاظت سی آئی ایس ایف کے ذمہ

ناگپور ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی صنعتی صیانتی فوج (سی آئی ایس ایف) نے آج آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹرس ہیڈگیوار بھون ناگپور کی حفاظت کی ذمہ داری قبول کرلی۔ سی آئی ایس ایف آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت کو زیڈ پلس سیکوریٹی بھی فراہم کرے گی۔ 150 ارکان عملہ بشمول عہدیدار گذشتہ شام یہاں پہنچ گئے تاکہ ریاستی ریزرو پولیس اور ناگپور پولیس کی جگہ لے سکیں جو گذشتہ 15سال سے آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹرس کو حفاظت فراہم کررہی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ قبل ازیں فیصلہ کرچکی ہیکہ آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر اور موہن بھاگوت کو خطرہ کے پیش نظر زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے رتبہ کے ایک عہدیدار کی زیرقیادت سی آئی ایس ایف کی ٹیم یہاں پہنچ گئی۔

TOPPOPULARRECENT