Sunday , May 28 2017
Home / سیاسیات / آر ایل ڈی ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے یو پی کے وزیر برطرف

آر ایل ڈی ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے یو پی کے وزیر برطرف

لکھنؤ ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر شاردا پرتاپ شکلا کو چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج برطرف کردیا جو راشٹریہ لوک دل کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کررہے تھے ۔ مملکتی وزیر اعلیٰ تعلیم (آزادانہ چارج) شاردا پرتاپ شکلا کو چیف منسٹر کی سفارش پر گورنر رام نائیک نے برطرف کردیا ۔ راج بھون کے دفتر نے یہ بات بتائی ۔ شکلا اس وقت ریاستی دارالحکومت میں سروجنی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی ہیں ۔ انہیں سماج وادی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دی ۔ لہذا انہوں نے آر ایل ڈی کی ٹکٹ پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ یہاں پر سماج وادی پارٹی نے ملائم سنگھ کے بھتیجہ انوراگ یادو کو ٹکٹ دیا ہے ۔واضح رہے کہ اکھلیش یادو کی کابینہ کے کئی قائدین کو اس مرتبہ ٹکٹ نہیں ملا ہے لیکن شاردا پرتاپ شکلا نے پارٹی سے ہٹ کر قدم اٹھایا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT