Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر ایم پی ڈاکٹروں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

آر ایم پی ڈاکٹروں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

جڑچڑلہ ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچڑلہ بادے پلی کے چندرا فنکشن ہال میں گرامنی ہیلت سیوا سنگم ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے اعزاز میں ایک تہنیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر وہ شیاون کمار صدر ضلع سنگم راجو گوڑ منڈل صدر نے ڈاکٹر سی لکشماریڈی کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کیا ۔ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے تہنیتی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہ کہ آر ایم پی ایم پی ایم ڈاکٹروں کے درپیش مسائل کو چیف منسٹر کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا مسٹر سرینواس ریڈی رکن اسمبلی محبوب نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کے قیام مہم کے دوران مواضعات کے آر ایم پی ایم پی کی خدمات کو ہم بھول نہیں سکتے ۔ تلنگانہ ریاست کے قیام میں ان ڈاکٹروں کا بھی نمایاں رول رہا ہے اس موقع پر بی شیوا کمار صدر ٹی آر ایس محبوب نگر راجو گوڑ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT