Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر اینڈ بی سی ای کے گھر پر اے سی بی کا دھاوا

آر اینڈ بی سی ای کے گھر پر اے سی بی کا دھاوا

کریم نگر۔/25نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات غیر محسوب اثاثہ جات کی اطلاعات و شکایت پر آر اینڈ بی سی ای چندو لال کی رہائش گاہ پر انسداد رشوت ستانی عہدیداروں نے منگل کو دھاوے کئے۔ تین ماہ قبل تک کریم نگر آر اینڈ بی میں ایس ای کے کارگزار چندولال ترقی پر محبوب نگر چیف انجینئر کے عہدہ پر تبادلہ کردیا گیا۔ رشوت سانی، بدعنوانی کے الزامات کے تحت اچانک سی ای چندولال کے گھر پر اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لی۔ عہدیداران اعلی کی ہدایت  پر کریم نگر، ورنگل، کھمم، حیدرآباد، محبوب نگر میں دھاوے کئے گئے۔ ضلع مستقر میں اے سی بی ڈی ایس پی سدرشن گوڑ کی زیر قیادت شہر کے مضافاتی علاقہ ودیارنیا پوری کالونی میں کیلاش ریسیڈنسی اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر چندولال کا اپارٹمنٹ ہے اس کی تلاشی لی گئی، اس کے علاوہ مزید دو مقامات پر بھی ان کے رشتہ داروں کے مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔ عہدیداروں نے 3 لاکھ 80 ہزار نقد 4لاکھ مالیتی سونے کے زیورات اس کے ساتھ کتہ گوڑم کی ہنمکنڈہ میں دو منزلہ عمارتوں ہنمکنڈہ، فاطمہ نگر میں ایک مکان، حیدرآباد میں تین بیڈروم فلاٹ، ورنگل میں دو فلاٹس کے ساتھ چھ رہائشی مکانات کے پلاٹس اراضی سے متعلقہ دستاویزات کے علاوہ کچھ زرعی اراضیات بھی ہونے کا پتہ چلا ہے۔ دو کاریں بھی ہیں اس سے متعلقہ کاغذات پوری طرح دستیاب نہیں ہوئے ہیں، ڈی ایس پی نے اس بات سے واقف کروایا۔ دھاوے میں دستیاب دستاویزات کے حساب سے کھلی مارکٹ کے اندازہ کے مطابق تقریباً 5کروڑ ہوگی۔ چندولال کے نام بینک انکاؤنٹ لاکرس کا ابھی جائزہ نہیں لیا گیا۔ ڈی ایس پی نے واقف کروایا۔ اس دھاوے میں ڈی ایس پی کے ساتھ سی آئی کاشیا، اے سی بی عہدیدار شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT