Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آر اے ایف بلیو ٹروپرس کی سالگرہ تقاریب

آر اے ایف بلیو ٹروپرس کی سالگرہ تقاریب

خاتون کمانڈوز کے اسسٹنٹس کا مظاہرہ ، مرکزی وزیر ہری بھائی پی چودھری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : آر اے ایف عمارت ، حکیم پیٹ پر 23 واں یوم ریاپیڈ ایکشن فورس آج یہاں منایا گیا ۔ عظیم الشان پیمانہ پر اس کا اہتمام کیا گیا ۔ ہری بھائی پی چودھری ، مرکزی وزیر مملکت امور داخلہ نے تقریب کی صدارت کی ۔ نیلے ڈسرپٹیو انداز کے یونیفارم میں شاندار تقریبی پریڈ نے سامعین کو چونکادیا ۔ 78 سی آر پی ایف عہدیداروں کو ان کی نمایاں اور امتیازی خدمات کے لیے صدارتی پولیس میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر ہری بھائی پی چودھری نے آر اے ایف یونٹس کے کلیدی تعاون اور ادا کئے جانے والے کردار کو یاد دلایا کہ انہیں مختلف صورتوں میں ہندوستان میں حساس مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے سوچھ بھارت اور دیگر مواقع پر آر اے ایف کی جانب سے تیار کردہ پروجیکٹس کی ستائش کی ۔ آر اے ایف مرد و خاتون عملہ کی باقاعدہ خدمات پر بھی انہوں نے لب کشائی کی اور اس موقع پر آر اے ایف مہیلا کمانڈوز اور ان کی جانب سے دم بخود کردینے والے موٹر سائیکل ڈیرڈیویل اسسٹنٹس اور سلمبم شو کو سامعین نے حیرت کے ساتھ مشاہدہ کیا ۔ پرکاش مشرا ، کے درگا پرساد ، کے ایس بھنڈاری ، وشنووردھن راؤ ، آر آر دتہ ، سینئیر عہدیداروں کے علاوہ دیگر سینئیر عہدیدار بھی اس موقع پر شریک تھے ۔ ایم اے ایم رضوان کمانڈنٹ ، 99 آر اے ایف کے تمام انتظامات کی نگرانی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT