Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آر بی آئی میں اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر تقررات 28 نومبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ

آر بی آئی میں اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر تقررات 28 نومبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب ریزرو بنک آف انڈیا ( آر بی آئی ) میں اسسٹنٹس کی 610 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان میں تلنگانہ کے لیے علحدہ جائیدادیں مختص ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جائیدادوں کے لیے تعلیمی قابلیت کسی بھی فیکلٹی میں گریجویشن میں کم از کم 50 فیصد نشانات کے علاوہ کمپیوٹر میں ورڈ پروسیسنگ کی نالج ہونے چاہئے ۔ ایسے امیدوار جن کی عمر 7 نومبر 2016 کو 20 اور 28 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ درخواست فارم کی فیس ( امتحان فیس ۔ انٹیمیشن چارجس ) جنرل / او بی سی کے لیے 450 روپئے جب کہ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی / ایکس سرویس مین کے لیے 50 روپئے ہوگی ۔ درخواست فارم آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر ہے ۔ حیدرآباد ، کریم نگر ، کھمم اور ورنگل ، تلنگانہ کے امتحانی مراکز ہوں گے ۔ تفصیلات ویب سائٹ rbi.org.in پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT