Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / آر بی آئی کا امتیازی رویہ کجریوال کا الزام

آر بی آئی کا امتیازی رویہ کجریوال کا الزام

نئی دہلی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) میڈیا رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج یہ سوال اٹھایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا منصفانہ طریقہ پر بینکوں میں کرنسی نوٹس تقسیم کررہا ہے یا نہیں؟۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بی آئی نے ایک بینک کو 42 لاکھ روپئے فراہم کئے ہیں جہاں پر 4 ہزار کسٹمرس نے نوٹوں کا تبادلہ کیا ہے اس وقت ایک اور بینک کو 3 لاکھ روپئے ادا کئے ہیں جس کے 35 برانچ اور 1.5لاکھ کسٹمرس ہیں۔ مسٹر ارویند کجریوال نے کہا کہ آر بی آئی کی اس تفریق سے شک وشبہ پیدا ہوجاتا ہے کہ وہ جائز اور منصفانہ طریقہ پر کرنسی کی تقسیم عمل میں نہیں لارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT