Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی کی طرف سے 100 روپئے کے نئے نوٹ کی عنقریب اجرائی

آر بی آئی کی طرف سے 100 روپئے کے نئے نوٹ کی عنقریب اجرائی

ممبئی ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج کہا کہ وہ بہت جلد توسیع شدہ شناختی خدوخال کے ساتھ 100 روپئے کے نئے نوٹ جاری کرے گی۔ آر بی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریزرو بینک بہت جلد مہاتما گاندھی سیریز 2005ء کے نئے 100 روپئے کے نوٹ جاری کرے گی جس کے نمبرنگ پینل میں حرف شامل نہیں کئے جائیں گے۔ اس بینک کی طرف سے پہلے جاری کردہ 100 روپئے کے نوٹ کا چلن بھی جاری رہے گا۔ آر بی آئی نے اس ہفتہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ 20 اور 50 روپئے کے نوٹ بھی جاری کررہی ہے، جس کی بڑے پیمانے پر گشت سے عام صارفین کو خوردہ فروشی کے تحت میں روزمرہ کی اشیاء کی خریدی میں راحت ملے گی کیونکہ فی الحال خوردہ (چلر) کی قلت کے سبب بڑی نوٹوں کی قبولیت میں دشواری ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT