Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی کی عمارت میں آتشزدگی

آر بی آئی کی عمارت میں آتشزدگی

ممبئی ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ممبئی کے مضافات باندرہ ۔ کرلا کامپلکس میں واقع ریزرو بینک آف انڈیا کی عمارت میں آج آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم جس میں فی الفور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ عمارت کی چوتھی منزل میں آج صبح 8-30 بجے آگ بھڑک اُٹھی ۔ جس پر فائر بریگیڈ نے پہنچ کر فی الفور قابو پالیا ۔ آتشزدگی کی وجہ ہنوز معلوم نہیں ہوسکی ۔ درین اثناء آر بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ سنٹرل بینک آفس میں آتشزدگی کا معمولی واقعہ پیش آیا ۔ جس پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
سی آر پی ایف عہدیدار زخمی
رائے پور ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : چھتیس گڑھ میں شورش سے متاثرہ ضلع دنتے واڑہ کے ایک ہفتہ وار بازار میں آج نکسلائٹس کے حملہ میں ایک سی آر پی ایف عہدیدار زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سی آر پی ایف III بٹالین سے وابستہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ بی کے ملک پر آج صبح 10 بجے کواکنڈہ پولیس اسٹیشن کے تحت پلینر ولیج ویکلی مارکٹ میں نکسلائٹس نے ایک تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کردیا ۔ یہ عہدیدار دیگر جوانوں کے ساتھ مارکٹ میں تھا۔

TOPPOPULARRECENT