Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن دوسری میعاد کے مستحق: ڈگ وجئے سنگھ

آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن دوسری میعاد کے مستحق: ڈگ وجئے سنگھ

حیدرآباد۔/18مئی، ( پی ٹی آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ آر بی آئی گورنر رگھورام راجن دوسری میعاد کیلئے مستحق ہیں۔ وہ اس مالیاتی ادارہ کو چلانے کے قابل بھی ہیں اور انہوں نے اپنی میعاد کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری سے جب پوچھا گیا کہ بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو زور دیا ہے کہ وہ راجن کو برطرف کردیں کیونکہ وہ ذہنی طور پر خالص ہندوستانی نہیں ہیں تو ڈگ وجئے سنگھ نے جواب دیا کہ خود سوامی کے بارے میں کیا رائے ہے۔ بی جے پی کے ایم پی سبرامنیم نے رگھورام راجن کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔ ان کے تین سالہ میعاد اس سال ستمبر میں ختم ہورہی ہے ۔ ان کے دور میں شرح سود میں کٹوتی عمل میں آئی تھی ۔
سیل فون ٹاور پر دو خواتین چڑھ گئیں
حیدرآباد ۔/18مئی، ( پی ٹی آئی) تکا رام گیٹ کے قریب ایک سیل فون ٹاور پر دو خواتین چڑھ کر احتجاج کرنے لگیں۔ خواتین کے ایک گروپ نے تقریباً 8گھنٹے تک اس علاقہ میں ٹاور کی موجودگی کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ اس ٹاور کو فوری ہٹادیا جائے۔ احتجاج کے دوران خواتین کے ہجوم سے دو خواتین سیل فون ٹاور پر چڑھ گئیں اور نیچے اترنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے کہا کہ تلنگانہ ایکسائیز وزیرٹی پدما راو نے وہاں پہنچ کر خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی اور انہیں نیچے اتارا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون پرکاش ریڈی نے کہا کہ یہ خواتین ان کی بستی میں عمارت کے اوپر سیل فون ٹاور کی موجودگی پر اعتراض کررہے تھے۔ جبکہ یہ ٹاور متعلقہ حکام سے شرائط کی تکمیل کے بعد اجازت حاصل کرکے قائم کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT