Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی گورنر کی پارلیمانیپیانل کے روبروحاضری

آر بی آئی گورنر کی پارلیمانیپیانل کے روبروحاضری

منسوخ نوٹوں کی گنتی ہنوز جاری، ارجیت پٹیل کا بیان
نئی دہلی ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آربی آئی گورنر ارجیت پٹیل آج پارلیمانی پینل کے روبرو دوسری مرتبہ حاصل ہوئے اور سمجھا جاتا ہی کہ انہوں نے یہ بتایا کہ منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی گنتی ہنوز جاری ہے اور اس لئے وہ پورے سسٹم میں واپس شدہ کرنسی نوٹوں کی تعداد بتانے کے موقف میں نہیں ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے فینانس کی زائد از 3 گھنٹے طویل میٹنگ کے دوران گورنر پٹیل کو کئی سوالات کا سامنا ہوا لیکن ارکان جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کی، کہا کہ پٹیل نے اس رقم کی مقدار کے بارے میں کوئی مخصوص عدد فراہم نہیں کیا جو 8 نومبر کو نوٹ بندی کے بعد سے سرکاری سسٹم میں واپس ہوئی ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت سینئر کانگریس لیڈر ایم ویرپا موئیلی کرتے ہیں چونکہ پٹیل نے کوئی مخصوص اعداد و شمار فراہم نہیںکئے اور یہی کہہ دیا کہ نوٹوں کی گنتی جاری ہے، اس لئے کئی پینل ممبرس میں بتایا گیا کہ گورنر کے جوابات پر بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ موئیلی نے کہا کہ کمیٹی نوٹ بندی پر اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں پیش کریگی اور یہ بھی کہا کہ آر بی آئی گورنر کو نوٹ بندی کے مسئلہ پر مزید طلب نہیں کیا جائیگا۔ پارلیمانی سیشن 17 جولائی کو شروع ہونے والا ہے اور توقع ہے 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT