Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / آر جے ڈی رکن اسمبلی کی بہن کی موت

آر جے ڈی رکن اسمبلی کی بہن کی موت

۔2 ملزمین کی خود سپردگی ، ایس پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پٹنہ ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : راشٹریہ جنتادل کے رکن اسمبلی کی بہن پر جنسی حملہ اور موت کے واقعہ میں 2 ملزمین نے آج بھوجپور ضلع عدالت میں خود سپردگی اختیار کرلی ۔ جب کہ دیگر 3 ملزمین ہنوز فرار ہیں ۔ متلیش سنگھ اور سنتوش سنگھ نے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے آپ کو حوالے کردیا ۔ جنہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ ضلع بھوجپور کے چانڈی پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے کیس میں مذکورہ 2 افراد کے علاوہ مزید 3 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے جنہیں ہنوز گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مسٹر اے رحمن کیس کی نگرانی کے لیے آرا (Ara) میں قیام کیے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا ۔ آر جے ڈی رکن اسمبلی سروج یادو کی بڑی بہن پر جنسی حملہ کے بعد شدید زد و کوب کیا گیا ۔ یہ واقعہ 9 اپریل کو پیش آیا تھا یہ خاتون پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں علاج کے دوران کل انتقال کر گئیں ۔ آرا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر جے ڈی رکن اسمبلی ( حلقہ برہارو ) نے متبدلہ بھوجپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر نوین چڈاجھا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ جنہوں نے اس کیس میں مجرمانہ غفلت برتی ہے ۔ اس واقعہ کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے سینئیر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے کہا کہ ریاست میں نشہ بندی میں پولیس کی معروفیت کی وجہ سے اس گھناونا جرم کا ارتکاب کیا گیا ۔ سابق چیف منسٹر اور آر جے ڈی لیڈر رابڑی دیوی نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا اور متوفیہ خاتون کے ورثاء کے لیے مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT