Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / آر جے ڈی کی آج میگا ریالی ممتاز بنرجی ، اکھلیش شرکت کریں گے

آر جے ڈی کی آج میگا ریالی ممتاز بنرجی ، اکھلیش شرکت کریں گے

پٹنہ ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : بہار میں بی جے پی کا صفایا کرنے لالو پرساد یادو کی کل میگا ریالی منعقد ہورہی ہے ۔ جس میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ، صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو اور جنتا دل ( یو ) کے باغی لیڈر شرد یادو کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے ۔ یہ ریالی 2019 لوک سبھا انتخابات سے قبل سیکولر اتحاد کا مظاہرہ ہوگی ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی ریالی میں شرکت نہیں کررہے ہیں لیکن سینئیر لیڈرس غلام نبی آزاد ، سی پی جوشی اور ہنمنت راؤ پارٹی کی نمائندگی کریں گے ۔ صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے ممتا بنرجی سے شرکت کی توثیق پر اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT