Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / آر جے ڈی کے ایم پی تسلیم الدین کو نتیش کمار کے خلاف تبصرے پر پارٹی کی وجہ بتاؤ نوٹس

آر جے ڈی کے ایم پی تسلیم الدین کو نتیش کمار کے خلاف تبصرے پر پارٹی کی وجہ بتاؤ نوٹس

پٹنہ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد تسلیم الدین کے بار بار چیف منسٹر بہار اور مہاگٹھ بندھن کے خلاف بیانات پر آر جے ڈی نے آج ان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردی اور اندرون 7دن اپنے موقف کی وضاحت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ نوٹس پارٹی کے قومی نائب صدر تسلیم الدین کو قومی معتمد عمومی آر جے ڈی ایس ایم قمرعالم نے جاری کی ۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رکن پارلیمنٹ کے برسرعام بیانات جن میں پارٹی کے اصولوں اور پالیسیوں کی مذمت کی گئی ہے پراُن سے اندرون 7دن وضاحت مطلوب ہے کیونکہ اس سے پارٹی اور عظیم اتحاد کی سیکولر شبیہ مسخ ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT