Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آر سی آئی کیمپس حیدرآباد میں عبدالکلام کے مجسمہ کی نقاب کشائی

آر سی آئی کیمپس حیدرآباد میں عبدالکلام کے مجسمہ کی نقاب کشائی

وزیر دفاع کے سائنسی مشیر جی ستیش ریڈی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : اے پی جے عبدالکلام کے ایک برانز مجسمے کی آج یہاں سابق صدر جمہوریہ ہند کے قائم کردہ ڈی آر ڈی او کے ایک یونٹ ، ریسرچ سنٹر امارات ( آر سی آئی ) کے ریسیڈنشیل کیمپس میں نقاب کشائی کی گئی ۔ وزیر دفاع کے سائنسی مشیر جی ستیش ریڈی نے آر سی آئی کیمپس کے فیکلٹی ہاوز کے قریب جہاں مسٹر کلام قیام کرتے تھے ، مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دینے کے بعد کہا کہ ’’ میرا ذہن کئی یادوں سے بھرا ہوا ہے اور مسٹر کلام کے ساتھ بات چیت کی کئی یادیں ہیں جو 1980 کی دہائی سے ان کے ساتھ ہوتی رہیں ۔ انہوں نے آر سی آئی کو قائم کیا تھا اور اس کے ارتقاء کو دیکھا تھا ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسٹر کلام ہی تھے جنہوں نے ملک کے انٹگریٹیڈ مزائل پروگرام کو بنایا تھا اور ہندوستان کو ایک ابھرتی ہوئی مزائل طاقت کی سمت گامزن کیا تھا ۔ ستیش ریڈی نے کہا کہ عظیم بصیرت رکھنے والے مسٹر کلام کی یاد اور تحریک پیدا کرنے والے الفاظ ہمیشہ زندہ رہیں گے اور سائنس دانوں کے لیے تحریک کا باعث ہوں گے جس سے وہ آنے والے برسوں میں نئے سنگ میل قائم کریں گے اور بلندی پر پہنچیں گے ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ ’ ان کے خواب کبھی ختم نہیں ہوں گے ۔ ہم ان کے خوابوں کو پورا کر کے اور ملک کے لیے ان کے ویژن کو پورا کرتے ہوئے انہیں بہتر طور پر خراج پیش کرسکتے ہیں ‘ ۔ این آئی ٹی آئی آیوگ کے ممبر وی کے سرسوت نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے عبدالکلام کو ایک مشیر ، ایک ناصح اور بصیرت کے حامل شخص قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عام آدمی کی بھلائی کے بارے میں سوچا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کلام نے ہندوستان کی مزائل ٹکنالوجی فیلڈ کے لیے ایک ایسا مضبوط فاونڈیشن فراہم کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں ملک اس ایریا میں خود مکتفی ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT